حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے اہواز کے شہر شادگان میں جشنِ نیمۂ شعبان اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، بالخصوص خوزستان کے عوام، اس بات کے اہل ہیں کہ اسلامی جمہوریہ کا پرچم، جس کی بنیاد امام خمینیؒ نے رکھی اور جسے آج رہبرِ معظم بلند رکھے ہوئے ہیں، حضرت ولی عصر (عج) کے سپرد کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ایمانِ عوام، قومی وحدت اور مسلح افواج کی بدولت ایک مضبوط قلعۂ مزاحمت بن چکا ہے اور دشمن ملتِ ایران کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے گا۔
آیت اللہ کعبی نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے عوام نے ہمیشہ اسلام، وطن اور انقلاب اسلامی کی اقدار کے دفاع میں ثابت قدمی دکھائی ہے اور اسلامی جمہوریہ ان کی ان قربانیوں اور جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام دباؤ اور سازشوں کے باوجود، یہ انقلاب مہدویت کی ثقافت، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت علیہم السلام اور ولایت فقیہ کی بنیاد پر ایک طاقتور بلاک میں تبدیل ہو چکا ہے، جبکہ امریکہ اور صہیونیت کی قیادت میں استکباری محاذ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
نائب صدر جامعہ مدرسین نے بعض یورپی ممالک کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ ملک کی باقاعدہ مسلح افواج کا حصہ ہے اور ایران کو قانونی اور آئینی سطح پر جوابی اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔









آپ کا تبصرہ